جمعرات، 31 دسمبر، 2015

جب صحیح حدیث مل جائے تو وہی میرا مذہب ہے


اعتراض:-امام شافعیؒ نے فرمایا :
" جب تم سنت کو میرے قول کے خلاف پاؤ تو سنت کو لے لو اور میرے قول کو چھوڑ دو۔۔۔۔۔"
محدث کبیر خطیب بغدادیؒ اس اعتراض کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ
"امام شافعیؒ نے فرمایا کے جب تم سنت کو میرے قول کے خلاف پاؤ تو سنت کو لے لو اور میرے قول کو چھوڑ دو۔۔۔۔
جواب میں محدث کبیر خطیب بغدادیؒ فرماتے ہیں:
اور کیسے واقعۃً یہ پایا جائے گا کہ حدیث آپ کے مسلک کے خلاف ہو!!!! حالانک آپ نے حدیثِ نبوی ﷺ پر ہی اپنے مسلک کی بنیاد رکھی اور اسی سے مسائل کو نکالا اور اسی سے مسئلہ اخذ کئ ہیں!!!
بے شک امام شافعیؒ نے یہ حدیث شریف کی تعظیم میں فرمایا اور تمسک بالسنۃ پر ابھارنے کے لئے فرمایا ہے۔(مسألۃ الاحتجاج بالشافعیؒ صفحہ 72-73)