تین شرائط کے ساتھ خفین پر مسح کرنا جائز ہے :
۱۔ مکمل طہارت پر ان پر مسح شروع کیا ہو،
۲۔ دونوں پیروں کے (وضو کی )فرض جگہ کو وہ دونوں ڈھانپے ہو
اور
۳۔ ان دونوں پر مستقل چلا جاسکتا ہو۔
مقیم ایک دن اور ایک رات مسح کرے گا اور مسافر تین دن اور
تین راتیں مسح کرے گا۔
خفین کے پہننے کے بعد جب حدث (وضو ٹوٹے) ہو اس وقت سے مسح
کی مدت کی شروعات ہوگی۔
پس اگر حضر میں مسح کرے پھر سفر کرے یا سفر میں مسح کرے پھر مقیم ہوجائے تو مقیم کی
مدت (یعنی ایک دن اور ایک رات) مکمل کرے گا۔
خفین پر مسح تین
چیزوں سے باطل ہوتا ہے:
۱۔ ان دونوں کو اتارنے سے،
۲۔ مدت مکمل ہونے پر اور
۳۔ اس چیز سے جو غسل واجب کرے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں