پیشاب اور پائخانے سے استنجاء کرنا (صفائی کرنا) واجب ہے۔
افضل یہ ہے کہ استنجاء پتھروں سے کرے پھر اس کے بعد پانی
سے، اور استنجاء میں صرف پانی پر اکتفاء کرنا بھی جائز ہے، یا تین پتھروں پر جس سے
طہارت کی جگہ کو صاف کرنے پر اکتفاء کرنا بھی جائز ہے۔ چنانچہ جب دونوں میں سے ایک
پر اکتفاء کرنا چاہے تو پانی سے استنجاء کرنا افضل ہے۔
صحراء(کھلے میدان)
میں قبلہ کی جانب چہرہ اور پیٹھ کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔
اور رکے ہوئے پانی ، پھل دار درخت،راستہ میں ، سائے میں اور
سوراخ میں پیشاب اور پائخانہ نہ کرے ۔
پیشاب اور پائخانہ کرتے وقت گفتگو نہ کرے۔
اور نہ ہی سورج و چاند کی طرف رخ کرے اور نہ پیٹھ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں