۱۔ عمران بن
حصین رضی اللہ عنہ سے "مشرکہ کے مشکیزہ" کے قصہ میں مروی ہے کہ نبی کریم
ﷺ نے اس شخص کو جو جنبی (حالتِ جنابت
میں)تھا اس (مشکیزہ) میں سے (پانی کا )
برتن دیا پھر فرمایا: تم جاؤ اور اس کو
اپنے اوپر ڈال لو۔"[1]
۲۔ اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہما سے
مروی ہے انھوں نے فرمایا: ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس تشریف لائی پھر کہا: ہم میں
سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جاتا ہے تو وہ اس کے ساتھ کیا کرے؟ تو آپ ﷺ نے
فرمایا:
"اس کو رگڑ کر صاف
کردو پھر ہاتھ کی انگلیوں سے رگڑتے ہوئے
پانی ڈالو پھر اس پر پانی ڈالو(یہاں تک کے اثر چلا جائے) پھر اس میں نماز
پڑھو۔"[2]
۳۔ انس بن مالک رضی اللہ
عنہ سے مروی ہے فرمایا: ایک اعرابی آیا پس اس نے مسجد کے ایک حصہ میں پیشاب کردیا،
تو لوگوں نے اسے ڈانٹا، پس نبی کریم ﷺ نے لوگوں کو اس (ڈانٹنے ) سے منع فرمایا، پس
جب وہ پیشاب سے فارغ ہوگیا تو نبی کریم ﷺ نے حکم فرمایا ایک پانی کے ڈول کا پھر اس پر (پیشاب) پانی ڈال دیا۔"[3]
(البلغة فی احادیث الاحکام لابن الملقنؒ)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں