مسواک ہر حال میں مستحب ہے
سوائے روزہ دار کے لئے زوال کے بعد۔
اور مسواک کرنا تین جگہوں میں بہت زیادہ مستحب ہے:
۱۔ بہت دیر خاموش رہنے
وغیرہ سے منہ کا بدل جانا،
۲۔ نیند سے بیدار کے بعد اور
۳۔نماز کے لئے اٹھنے کے وقت۔
فصل: وضو کے چھ فرائض ہیں:
۱۔ چہرہ دھوتے وقت نیت کرنا،
۲۔ چہرہ دھونا
۳۔دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت دھونا،
۴۔ سر کے کچھ حصہ کا مسح کرنا،
۵۔ دونوں پیروں کا ٹخنوں سمیت دھونا اور
۶۔ جیسا ہم نے
(فرائض ) ذکر کئے ہیں اسی ترتیب سے کرنا۔
اور اس کی سنتیں دس چیزیں ہیں
۱۔ بسم اللہ پڑھنا،
۲۔ دونوں ہتھیلیوں کا برتن میں داخل کرنے سے پہلے دھونا،
۳۔کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا،
۴۔ پورے سر کا مسح کرنا،
۵۔ دونوں کانوں کا
کے ظاہر اور اندرونی حصہ کا نئے پانی سے مسح کرنا،
۶۔ گھنی داڑھی کا خلال کرنا
۷۔ ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کا خلال کرنا،
۸۔ دائیں کو بائیں پر مقدم کرنا،
۹۔ وضو تین تین مرتبہ کرنا اور
۱۰۔ پے در پے کرنا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں