برتنون کا بیان
1۔ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے
انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:
"حریر
و دیباج(یعنی ریشمی کپڑوں) کو مت پہنو اور
سونے اور چاندی کے برتن میں مت پیو(اور سونے،چاندی کی رکابیوں میں مت کھاؤ) پس بے شک وہ ان(کفار) کے لئے دنیا میں ہے اور
تمہارے لئے آخرت میں ہے۔[1]
2۔ ام سلمۃ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے فرمایا:
اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"وہ شخص جو چاندی کے برتن میں (پانی
وغیرہ)پیتا ہے بے شک وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ
بھر رہا ہے۔
اور مسلم کی روایت میں او یاکل یعنی یا کھانا
کھائے کا اضافہ ہے۔[2]
3۔ براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے
فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے ہمیں سات چیزوں کا حکم فرمایا اور سات چیزوں سے منع
فرمایا، اور ان میں (منع کی ہوئی چیزوں میں) چاندی کے برتن میں پینے کو شمار
فرمایا۔"[3]
[1] متفق علیہ، بخاری ۵۶۳۳ فی الاشربۃ: باب آنیة
الفضة، ۵۸۳۱، مسلم ۲۰۶۷ فی اللباس والزینۃ: باب تحریم استعمال اناء الذھب والفضۃ
علی الرجال والنساء
[2] متفق علیہ، بخاری ۵۶۳۴ فی الاشربۃ: باب آنیۃ الفضۃ، مسلم ۲۰۶۵ فی
اللباس والزینۃ: باب تحریم استعمال اوانی الذھب والفضۃ۔
[3] متفق علیہ، بخاری ۵۶۳۵ فی الاشربۃ: باب آنیۃ الفضۃ، مسلم ۲۰۶۹ فی
اللباس والزینۃ: باب تحریم استعمال اوانی الذھب والفضۃ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں