منگل، 26 اپریل، 2016

حیض و نفاس کے مسائل (متن ابی شجاع)

فرج سے تین خون نکلتے ہیں:
۱۔ حیض کا خون،
۲۔ نفاس کا اور
۳۔ استحاضہ کا خون
پس حیض وہ عورت کے فرج سے نکلنے والا خون ہے، صحت کے راستہ سے بغیر سببِ ولادت،ولونه أسود محتدم لذاع  اور اس کا رنگ کالا سخت گرم ہوتا ہے،
اور نفاس وہ ولادت کے بعد نکلنے والا خون ہے۔
اور استحاضہ وہ ایامِ حیض و ایامِ نفاس کے علاوہ نکلنے والا خون ہے۔
حیض کی کم سے کم مدت ایک دن اور ایک رات ہے اور اس کی زیادہ مدت پندرہ دن ہے، اور اس کی غالب(عام) مدت چھ یا سات دن ہے۔
اور نفاس کی کم سے کم مدت  ایک آن ہے۔ اور اس کی اکثر مدت ساٹھ دن ہے اور غالب مدت چالیس دن ہے۔
اور طہر کی کم سے کم مدت دو حیضوں کے درمیان کی مدت ہے اور وہ پندرہ دن ہے، اور اس کی اکثر مدت کی کوئی حد نہیں۔
اور کم سے کم  عمرجس میں عورت کو حیض آتا ہے وہ نو سال ہے۔
اور کم سے کم حمل کی مدت چھ مہینہ ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ مدت چار سال ہے، اور غالب مدت نو مہینہ ہے۔
حیض اور نفاس سے  آٹھ چیزیں حرام ہوتی ہیں:
۱۔نماز،
۲۔روزہ،
۳۔قرآن کریم کی تلاوت،
۴۔ قرآن کو چھونا اور اس (قرآن) کو اٹھانا /لے جانا
۵۔ مسجد میں داخل ہونا،
۶۔ طواف کرنا
۷۔وطی(جماع )کرنا اور
۸۔ ناف اور گھٹنے کے درمیان لطف اندوز ہونا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں