روزہ کی ممانعت
پانچ
دنوں میں روزے رکھنا حرام ہے: عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دو دن اور تشریق
یعنی گیارہ، بارہ، تیرہ ذی الحجہ کے تین دن۔ دیگر ائمہ ثلاثہ کے نزدیک ایام تشریق
دو ہیں۔
شک
کے دن کا روزہ
شک
کے دن کا روزہ رکھنا مکروہِ تحریمی ہے سوائے
اس کے کہ اُس دن روزہ رکھنے کی عادت ہو جیسا کہ اس شخص کے لیے جو ہر دوسرے دن روزہ
رکھتا ہو اور شک کا دن روزے کی باری کا دن ہو۔ نذر کیا ہوا اور قضا روزہ بھی شک کے
دن رکھا جاسکتا ہے۔
شک
کا دن شعبان کا تیسواں دن ہے جب مطلع ابر آلود نہ ہونے ( آسمان صاف رہنے) کے
باوجود ہلال (چاند) نظر نہ آئے اور لوگ ہلال کا
نظر آنا بیان کریں مگر کس نے دیکھا ظاہر نہ ہو یا رویتِ ہلال کی شہادت بچے،
غلام یا فاسق فاجر ادا کریں۔ اَبر ہے تو کسی شک کی گنجایش ہی نہیں، وہ دن قَطعی
طور پر شعبان میں ہوگا۔ (المتوسط احمد جنگ ص 115)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں