بسم اللہ الرحمن
الرحیم
قیامِ رمضان کا بیان
امام شیرازی متوفیٰ 476 ھ فرماتے ہیں
اور سنن راتبہ میں سے قیام رمضان ہے اور وہ بیس رکعات ہیں دس سلاموں
کے ساتھ ہے اور اس پر دلیل وہ روایت ہے جسے ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ نے
روایت کیا ہے فرمایا:" نبی کریم ﷺ قیامِ رمضان کی ترغیب دیتے تھے سوائے
اس کے وہ ان کو عزیمت کا حکم دیتے تھے، پس آپ ﷺ فرماتے: جو رمضان میں قیام کرے
ایمان و احتساب کے ساتھ اس کے پچھلے گناہ بخش دئے جاتے ہیں۔ اور افضل ہے کہ تراویح
جماعت کے ساتھ پڑھی جائے اسے امام البویطیؒ نے
اسے بیان کیا ہے جیسا کہ عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے لوگوں کو
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پیچھے لوگوں کو جمع کیا۔ اور ہمارے بعض اصحاب جو یہ
کہتے ہیں کہ تنہا تراویح پڑھنا افضل ہے کیوں کہ نبی کریم ﷺ چند راتیں تراویح پڑھیں
تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے آپ کے ساتھ پڑھی پھر آپ ﷺ مؤخر کردئے اور اپنے گھر میں
باقی مہینہ نماز پڑھی۔ اور مذھب یعنی فتویٰ پہلا ہے یعنی جماعت سے تراویح پڑھنا
ہے۔ اور نبی کریم ﷺ تراویح سے رکے تاکہ وہ
صحابہ پر فرض نہ ہوجائے اور نبی کریم ﷺ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں ڈرا کہ
کہیں تم پر فرض نہ ہوجائے پھر تم اس سے عاجز ہوجاؤ۔(المھذب فی الفقہ الشافعی
280-281)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں