بسم اللہ الرحمن الرحیم
نومولود کے
متعلق شرعی احکام و مسائل
الحمد للہ رب
العالمین والصلوٰۃ السلام علی سیدالانبیاء والمرسلین۔
اولاد اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے بڑی نعمت ہے اور
اولاد نسب کی نشر و اشاعت کا بہترین ذریعہ ہے اور نکاح کے مقاصد میں سے اولاد حاصل
کرنا ہے ۔ چونکہ اولاد اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے لہذا اس پر خوشی اور
شکر کا اظہار کرنا چاہئے اس لئے اولاد کی ولادت پر عقیقہ کو مسنون کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآن
کریم میں فرماتے ہیں
الْمَالُ
وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا
ترجمہ:
"مال اور بیٹے دنیاوی زندگی کی زینت ہیں"(سورہ کہف
آیت 46)
ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
زُيِّنَ
لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ
ترجمہ: خوش نما
بنا دی گئی ہے لوگوں کے لیے خواہشوں کی محبت یعنی عورتیں اور بیٹے۔۔۔۔۔(سورہ آل
عمران آیت 14)
اور نعمت ملنے پر خوش ہونا اور اس کا اظہار
کرنا اس میں اضافہ کا باعث ہے
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
وَإِنْ
تَشْكُرُوا يَرْضَهُ لَكُمْ
ترجمہ:-اور اگر تم شکر کرو تو وہ اس کو تمہارے
لیے پسند فرماتا ہے(سورہ الزمر آیت 7)
نیز ایک اور جگہ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے:
لَئِنْ
شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ
ترجمہ: اگر تم شکر کرو گے
تو تم کو اور زیادہ دوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو بلاشبہ میرا عذاب سخت ہے۔ (سورہ ابراہیم آیت 7)
ان آیات سے معلوم ہوا کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے اور نعمت کا شکر ادا کرنے سے
اللہ تعالیٰ اس میں اضافہ فرماتے ہیں۔
روز مرہ کے تمام احکام کی طرف جس طرح نبی کریمﷺ نے رہنمائی فرمائی ہے اسی طرح
جب کسی کو اولاد ہو تو اس کے متعلق بھی اللہ کے رسول ﷺ نے بہت سے احکام قولاً اور
فعلاً امت کو تعلیم دئے ہیں۔ یہ بھی اسلام کے جامع اور کامل مذہب ہونے کی ایک
علامت ہے کہ اسلام میں ماں کی گود سے قبر تک کے احکام شارع علیہ الصلاۃ والسلام نے
تعلیم دئے ہیں۔ والحمد للہ علیٰ ذالک۔
نومولود کے متعلق انہی احکام کو ہم یہاں ان شاء اللہ قرآن و سنت کی روشنی میں
فقہاء کی تصریحات کے ساتھ ذکر کریں گے کہ فقہاء امت ہی حدیث کے مفہوم کو بہتر انداز
میں سمجھنے والے ہوتے ہیں۔
٭ نومولود کے کان میں اذان و اقامت دینا:
بچہ کی پیدائش کے بعد اس کے دائیں کان
میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مستحب ہے تاکہ اس کے کان سب سے پہلے توحید
اور اللہ کی کبریائی اور سے آشنا ہو، نیز
اس وقت شیطان اسے پریشان کرنے اور بھڑکانے کے چکر میں رہتا ہے ، لہٰذا اذان و
اقامت مشروع کی گئی، کیوں کہ یہ سن کر شیطان بھاگ جاتا ہے۔
حدیث:۔
عَن أبي رَافع رَضِيَ
اللَّهُ عَنْه قَالَ رَأَيْت رَسُول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم َ أذن فِي أذن الْحسن بن عَلّي حِين
وَلدته فَاطِمَة بِالصَّلَاةِ رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وَقَالَ حسن
صَحِيح
ترجمہ:- ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے
فرمایا میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے یہاں حسن
بن علی رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی تو آپ ﷺ نے ان کے کان میں اذان دی۔(ابو داود
5105، ترمذی 1514)۔
امام نوویؒ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام ترمذیؒ نے
اسے حسن صحیح فرمایا ہے۔(المجموع 8/434)۔
٭ عورت کے لئے بھی نومولود کے کان میں اذان و اقامت
کہنا درست ہے۔
تحنیک:- تحنیک یعنی
کچھ چبا کر نرم کر کے بچہ کے تالوں میں لگا دینا تاکہ پیٹ میں چلا جائے۔ بچہ کی
پیدائش پر کھجور کے ذریعہ اس کی تحنیک سنت ہے، کھجور نہ ہو تو کوئی دوسری میٹھی
چیز جو آگ پر پکی نہ ہو۔ بہتر ہے کہ کسی نیک اور بزرگ شخص کے ذریعہ تحنیک کروائے،
مرد نہ ہو تو کسی نیک عورت کے ذریعہ کروائے تاکہ اس کے لعاب کی برکت حاصل ہو۔
حدیث:۔
٭ عن أنس بن مالك، قال: ذهبت بعبد الله بن أبي طلحة الأنصاري إلى رسول
الله صلى الله عليه وسلم حين ولد، ورسول الله صلى الله عليه وسلم في عباءة يهنأ
بعيرا له، فقال: «هل معك تمر؟» فقلت: نعم،
فناولته تمرات، فألقاهن في فيه فلاكهن، ثم فغر فا الصبي فمجه في فيه، فجعل الصبي
يتلمظه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «حب
الأنصار التمر» وسماه عبد الله
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن ابی طلحہ کو
ان کی ولادت کے بعد نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لے گئے اور حضور ﷺ ایک کملی اوڑھے ہوئے
تھے،اور اپنے اونٹ کے روغن مل رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا تمہارے پاس کھجور ہے؟ میں
نے کہا، جی ہاں،پھر میں نے آپ کو چند کھجوریں دیں، آپ ﷺ نے انہیں اپنے منہ میں ڈال
کر چبایا، اس کے بعد بچہ کا منہ کھولا اور اس کے منہ میں ڈال دیا،بچہ اسے چوسنے
لگا، آپ ﷺ نے فرمایا :انصار کو کھجور سے محبت ہے اور اس بچہ کا نام عبد اللہ رکھا۔(صحیح مسلم 2144)۔
نام رکھنا:۔
بچہ کی ولادت کے بعد اس کا نام رکھنا مسنون ہے۔ مستحب ہے
کہ ولادت کے ساتویں دن نومولود کا نام رکھے۔ اسی طرح مستحب ہے کہ نام اچھا رکھا
جائے اور قبیح نام رکھنا مکروہ ہے۔
مستحب
ہے کہ بیٹے کا نام عبد اللہ یا عبد الرحمن رکھے، نیز انبیاء کے نام بھی رکھنا
مستحب ہے۔
نوٹ: بعض روایات سے پیدائش کے
دن نام رکھنا ثابت ہے اور بعض روایات میں ساتویں دن نام رکھنے کا حکم موجود ہے،
لہٰذا علماء فرماتے ہیں کہ بچہ کا نام پیدائش سے ساتویں روز رکھنا مستحب ہے، اس سے
قبل اور بعد بھی رکھ سکتے ہیں، امام بخاریؒ نے یوں تطبیق دی ہے کہ اگر عقیقہ کرنا
ہو تو عقیقہ سے قبل ساتویں دن نام رکھے ورنہ اور دن ہی نام رکھے۔
احادیث-
عَنْ
أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ: «إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ، وَأَسْمَاءِ آبَائِكُمْ، فَأَحْسِنُوا
أَسْمَاءَكُمْ»
حضرت
ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن تم کو تمہارے
اور والدوں کے نام سے بلایا جائے گا پس اپنے بہتر نام رکھو۔(ابو داود4948،صحیح ابن
حبان 5818، مسند احمد 21693)۔
اس حدیث کی سند کو امام نوویؒ
نے جید فرمایا ہے۔ اور امام بیہقی نے مرسل۔(المجموع 8/436)۔
مستحب نام:-
٭اچھے نام رکھنا مستحب ہے اور
افضل نام عبد اللہ اور عبد الرحمن ہے۔
٭انبیاء اور ملائکہ کے نام
رکھنا بھی مستحب ہے
احادیث:-
عن ابن عمر، قال:
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن أحب أسمائكم إلى الله عبد الله وعبد
الرحمن»
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی
اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا:"بے اللہ تعالیٰ
کے نزدیک تمھارے محبوب ترین نام عبد اللہ اور عبد الرحمن ہیں(مسلم )۔
عَنْ جَابِرٍ إنَّ
النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ سَمِّ ابْنَك عَبْدَ
الرَّحْمَنِ۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے
مروی ہے ، کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ایک شخص سے فرمایا: اپنے بیٹے کا نام عبد الرحمن
رکھو۔(بخاری 6189 و مسلم 2133 بحوالہ المجموع
8/436)۔
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ
النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّى ابْنَ أَبِي طَلْحَةَ عَبْدَ
اللَّهِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے
مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے کا نام عبد اللہ
رکھا۔(بخاری و مسلم بحوالہ المجموع 8/436)۔
عَنْ أَبِي وَهْبٍ
الْجُشَمِيِّ الصَّحَابِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (تَسَمُّوا بِأَسْمَاءِ الْأَنْبِيَاءِ
وَأَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إلَى اللَّهِ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ
وَأَصْدَقُهَا حَارِثٌ وَهَمَّامٌ وَأَقْبَحُهَا حَرْبٌ وَمُرَّةُ) رَوَاهُ أَبُو
دَاوُد وَالنَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُمَا
حضرت ابو وہب رضی اللہ عنہ سے
مروی ہے انہوں نے فرمایا، اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم انبیاء علیہم السلام
کے نام پر نام رکھو اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب ترین نام عبد اللہ اور عبد
الرحمن ہیں، اور سب سے سچے نام حارث اور ہمام ہیں اور سب سے برے نام حَرب اور مرہ
ہیں۔(مسند احمد 19032،ابو داود 4950 ، نسائی بحوالہ المجموع 8/436)۔
حرام و مکروہ نام:۔
٭ملک الاملاک،شہنشاہ،قاضی
القضاۃ،عبد الکعبہ،عبد الحسین وغیرہ نام رکھنا حرام ہے کیوں کہ شرک کا وہم ہوتا
ہے۔
٭قبیح نام رکھنا مکروہ ہے۔
٭نافع،یسار،رِباح،نجیح،افلح
اور برکت نام رکھنا بھی مکروہ ہے
احادیث:-
عن أبي هريرة، عن
النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إن
أخنع اسم عند الله رجل تسمى ملك الأملاك»
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک ذلیل ترین نام جو تم
رکھتے ہو وہ ملک الاملاک(شہنشاہ) ہے۔(صحیح مسلم2143،صحیح بخاری 6206)۔
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ
جُنْدُبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُسَمِّيَنَّ غُلَامَكَ يَسَارًا،
وَلَا رَبَاحًا، وَلَا نَجِيحًا، وَلَا
أَفْلَحَ»
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ
عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: اپنے بچے کا نام
یسار،رباح،نجیح،افلح مت رکھو۔(مسلم 2137،ابو داود 4958)۔
نوٹ: اگر نام رکھنے سے پہلے
ہی بچہ انتقال کر جائے تب بھی اس کا نام رکھنا مستحب ہے۔
نام رکھنے کا حق:- نام رکھنے
کا حق اس حاصل ہے جسے بچہ پر ولایت ہو یعنی باپ ورنہ دادا۔
ختنہ: مردوں اور عورتوں کے حق
میں ختنہ واجب ہے۔ ایک قول عورتوں کے لئے واجب نہیں کا ہے اور عام اسی پر عمل ہے۔
پیدائش کے ساتویں روز ختنہ کرنا مستحب ہے۔ اگر بچہ کمزور ہو اور برداشت نہ کرپائے
تو مناسب وقت تک مؤخر کرے۔
احادیث:۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
يَقُولُ: " الفِطْرَةُ خَمْسٌ: الخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ،
وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ، وَنَتْفُ الآبَاطِ "
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:
پانچ چیزیں فطرت میں سے
ہیں:ختنہ کرانا،زیر ناف بال صاف کرنا، مونچھ تراشنا، ناخن کاٹنا اوربغل کے بال
اکھاڑنا۔(صحیح البخاری 5889،صحیح مسلم 257)۔
عقیقہ
بچہ
کی پیدائش کے بعد اہم سنتوں میں سے ایک اہم سنت عقیقہ کرنا ہے،ا فسوس کے مسلمان
رسم و رواج کا پابند ہوکر اس اہم سنت کو چھوڑ رہا ہے۔ بسم اللہ،چھلہ ،چھٹی میں
مسلمان پیسے خرچ کرے گا لیکن اس اہم سنت کے ادا کرنے کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں
ہوں گے، صحیح ہے کہ جس قوم میں ایک بدعت ایجاد ہوتی ہے اللہ پاک وہاں سے اس جیسی
ایک سنت کو اٹھا لیتے ہیں۔ ہمارا معاشرہ میں رسموں اور بدعتوں نے جگہ لے لی اور یہ
اہم سنت بالکل بھلا دی گئی ہے۔ استغفر
اللہ!
عقیقہ
عق سے مشتق ہے جس کا مطلب ہے قطع کرنا،کاٹنا،جدا کرنا،پھاڑنا۔ اس کا اطلاق
نوزائیدہ بچے کے پیدائشی بال پر ہوتا ہے کیوں کہ اسے مونڈ کر جدا کیا جاتا ہے۔ بچہ
کی پیدائش کے تعلق سے ذبح کئے جانے والے جانور کو شرعاً عقیقہ کہا جاتا ہے کیوں کہ
اس کے گلے کو کاٹا اور پھارا جاتا ہے۔ افضل طریقہ یہ ہے کہ بال مونڈنے اور جدا
کرنے کے وقت اس انجام دیا جائے۔
عقیقہ کی حکمت: عقیقہ کی مشروعیت میں مختلف
اسرار و مصالح اور فوائد ہیں مثلاً
٭ اولاد اللہ کی بڑی نعمت ہے
لہٰذا اس پر خوشی اور شکر کا اظہار ،
٭ بچہ نسب کی نشر و اشاعت کا
بہترین ذریعہ ہے
٭ سخاوت و بخشش اور فیاضی کی
خصلت کو پروان دینا اور اس کے برعکس بخل و حرص کی صفت کو مات دینا۔
٭ اہل و عیال و رشتہ دار،اور
فقراء و احباب کو عقیقہ کی دعوت میں جمع کرکے ان کا دل خوش کرنا اور آپسی محبت و
الفت اور اجتماعیت کی جڑوں کو مضبوط کرنا۔
عقیقہ کا وقت:- بچہ کی پیدائش سے بلوغ تک عقیقہ کا وقت
ہے اور بچہ کی پیدائش کے ساتویں روز عقیقہ کرنا سنت ہے، ساتویں دن نہ کرے تو
چودھویں دن ورنہ اکیسویں دن، آئندہ بھی کرے تو سات کا اعتبار کرنا بہتر ہے۔
حدیث:۔
عَنْ
عَائِشَةَ قَالَتْ: عَقَّ رسول الله صلى الله عليه وسلم عن حَسَنٍ وَحُسَيْنٍ يَوْمَ السَّابِعِ, وَسَمَّاهُمَا, وَأَمَرَ
أَنْ يماط عن رأسه الأذى
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی طرف سے ساتویں دن دو
بکریاں ذبح کیں اور ان کے سر سے گندگی(بال) دور کرنے کا حکم دیا۔(سنن کبریٰ للبیہقی
19272،مستدرک حاکم7588،صحیح ابن حبان5311)۔
امام نوویؒ اس حدیث کو حسن
فرمایا ہے(المجموع 8/428)۔
٭ بچہ کے بلوغ کے بعد اصل(باپ وغیرہ) کی طرف سے
عقیقہ ساقط ہوچکا اب اسے خود اپنا عقیقہ کرنا سنت ہے۔
عقیقہ کے احکام:
٭عقیقہ کے احکام قربانی کے
احکام ہی کی طرح ہیں۔
٭لڑکے کی طرف سے دو بکرے اور
لڑکی کی طرف سے ایک بکرا ذبح کرنا مسنون ہے۔
حدیث:
عَنْ
أُمِّ كُرْزٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
يَقُولُ: «عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ»
ام کرز الکعبیہ رضی اللہ عنہا
روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: لڑکے کی جانب سے دو اور
لڑکی کی جانب سے ایک بکری اور اس میں نر و مادہ کا کوئی فرق نہیں۔(ترمذی1513،ابوداؤد2834،ابن
ماجہ3162 )۔
٭ لڑکے کی طرف سے ایک بکرہ
بھی کرے تو اصل سنت حاصل ہوگی۔
حدیث:۔
عَنِ
ابْنِ عَبَّاسٍ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ
كَبْشًا كَبْشًا»
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی
اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے عقیقہ
میں ایک ایک مینڈھا ذبح کیا تھا۔(سنن ابو داود 2841،معرفۃ السنن والآثار للبیہقی
19141)۔
امام نوویؒ نے اس حدیث کو
صحیح فرمایا ہے۔(المجموع 8/428)۔
٭ اونٹ یا بیل کا ساتواں حصہ بھی
ایک بکری کے حکم میں ہے جیسا قربانی میں
ہوتا ہے۔
٭ عقیقہ کے گوشت کو پکانا سنت
ہے
٭ اس کا ایک پچھلا پیر ران کی
ابتدا تک دایہ کو کچا دینا سنت ہے۔ کئی بکرے ذبح ہوں تب بھی ایک پیر دینے سے سنت
ادا ہوگی۔ ایک سے زائد دایہ ہوں تو تمام کو مل کر ایک پیر دینا کافی ہے۔
حدیث:۔
عَن عَلّي رَضِيَ
اللَّهُ عَنْه «أَن رَسُول الله - صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم - أَمر فَاطِمَة
فَقَالَ: زني شعر الْحُسَيْن، وتصدقي بوزنه فضَّة، وَأعْطِي الْقَابِلَة رجل الْعَقِيقَة» . قَالَ
الْحَاكِم: هَذَا حَدِيث صَحِيح الْإِسْنَاد
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ
نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حکم فرمایا: حسین رضی اللہ عنہ کے بالوں کا وزن کرو
اوراس کے وزن کے بقدر چاندی صدقہ کرو اور اس کا پیر دایہ کو دیں۔(مستدرک حاکم4828،سن
الکبریٰ بیہقی19298)۔
٭عقیقہ کا گوشت میٹھا پکانا
سنت ہے
٭ عقیقہ کے جانور کی ہڈیاں نہ
توڑیں بلکہ ہر ہڈی جوڑ سے جدا کرے۔ توڑنا خلافِ اولیٰ ہے۔
عَن عَائِشَةُ
رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: «لَا بَلِ السُّنَّةُ أَفْضَلُ عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ تُقْطَعُ جُدُولًا وَلَا
يُكْسَرَ لَهَا عَظْمٌ فَيَأْكُلُ وَيُطْعِمُ وَيَتَصَدَّقُ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
فرماتی ہیں کہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کرنا
سنت ہے جس کی ہڈی نہیں توڑی جائے بلکہ ہر عضو کو پورا پورا پکا لیا جائے۔(بیہقی
،مستدرک حاکم)۔
عقیقہ کی دعا
ذبح کے وقت بسم اللہ واللہ
اکبر کے بعد یہ کہنا مسنون ہے
اللَّهُمَّ
لك واليك هَذِهِ عَقِيقَةُ فُلَانٍ
یا اللہ یہ تیری نعمت ہے اور
فلاں کے عقیقہ کے طور پر تیری قدمت میں پیش ہے۔(بیہقی19294 بحوالہ المجموع 8/428)۔
نوٹ:فلاں کی جگہ بچہ کا نام
لے۔
امام نوویؒ نے اسے حسن فرمایا
ہے۔
٭ پیدائش کے ساتویں دن بچہ کے
بال مونڈنا سنت ہے، عقیقہ ذبح کرنے کے بعد مونڈے، لڑکے اور لڑکی دونوں کے بال
مونڈے جائیں گے۔ اگر سر پر بال نہ ہو تو استرا پھرانا مستحب ہے۔
٭عقیقہ کے خون سے سر کو آلودہ
کرنا مکروہ ہے کیوں کہ جاہلیت کا عمل ہے۔
عَن [عبد الله] بن
بُرَيْدَة، عَن أَبِيه قَالَ: «كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّة إِذا ولد لِأَحَدِنَا
غُلَام ذبح شَاة ولطخ رَأسه بدمها، فَلَمَّا جَاءَ الله بِالْإِسْلَامِ كُنَّا
نذبح شَاة ونحلق رَأسه ونلطخه بزعفران»
حدیث: حضرت بریدہ رضی اللہ
عنہ فرماتیے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میںجب ہم کو لڑکا ہوتا تو ایک بکری ذبح کرتے اور
اس کےخون کو بچے کے سر پر ملا کرتے تھے، جب
اللہ تعالیٰ نے اسلام لایا ہم بکری ذبح کرتے اور اس (بچہ) کا سر منڈاتےاور ہم اس
کے سر کو زعفران(خوشبو) سے ملتے ۔(سنن ابوداود 2843، سنن کبریٰ 19288 صحیح)۔
٭مونڈنے کے بعد بالوں کے وزن
کے برابر سونا ورنہ چاندی صدقہ کرنا سنت ہے۔
حدیث:۔
عَن عَلّي رَضِيَ
اللَّهُ عَنْه «أَن رَسُول الله - صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم - أَمر فَاطِمَة
فَقَالَ: زني شعر الْحُسَيْن، وتصدقي بوزنه فضَّة، وَأعْطِي الْقَابِلَة رجل الْعَقِيقَة» . قَالَ
الْحَاكِم: هَذَا حَدِيث صَحِيح الْإِسْنَاد
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ
نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حکم فرمایا: حسین رضی اللہ عنہ کے بالوں کا وزن کرو
اوراس کے وزن کے بقدر چاندی صدقہ کرو اور اس کا پیر دایہ کو دیں۔(مستدرک حاکم4828،سن
الکبریٰ بیہقی19298)۔
مبارک بادی:
اولاد
یا بھائی وغیرہ کی پیدائش پر مناسب الفاظ سے مبارکباد دینا مستحب ہے۔ حضرت حسین
رضی اللہ عنہ سے منقول یہ الفاظ بہتر ہیں۔
بَارَكَ اللَّهُ لَك
فِي الْمَوْهُوبِ لَك وَشَكَرْت الْوَاهِبَ وَبَلَغَ أَشُدَّهُ وَرُزِقْت بِرَّهُ
اللہ تمہیں اس عطیہ میں برکت
عطا فرمائے اورا س پر شکر کی توفیق عطا کرے اور یہ اپنی جوانی تک پہنچے اور تمہیں
اس کی اطاعت وحسن سلوک نصیب ہو۔
٭مبارک باد دینے والے کو جواب
دینا مستحب ہے مثلاً:
بَارَكَ اللَّهُ لَك
وَبَارَكَ عَلَيْك یا
جَزَاك
اللَّهُ خَيْرًا یا
رَزَقَك اللَّهُ
مِثْلَهُ (اللہ تمہیں بھی ایسی دولت عنایت فرمائے) یا
أَحْسَنَ اللَّهُ
ثَوَابَك وَجَزَاءَك(اللہ تمہیں بہترین بدلہ اور جزا عطا
فرمائے)۔(المجموع 8/443)۔
مصادر:-
تحفۃ الباری فی الفقہ الشافعی
جلد 3
الفقہ المنھجی فی الفقہ
الشافعی کتاب العقیقہ۔
ترتیب فرحان باجرائی الشافعی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں